کولکتہ۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں جمعہ کو ایک کروڈ بم دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکہ ایک گھر میں ہوا جہاں دھماکہ خیز مواد کو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے رہائش گاہ سے کچھ اور کروڈ بم برآمد کیے ہیں۔ گھر کے مالک جتیندر گپتا جس کا دایاں ہاتھ دھماکے میں اْڑگیا تھا، کو ابتدائی طور پر پانیہاٹی کے ایک اسپتال لے جایا گیا، لیکن ان کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں کولکتہ کے اسپتال رجوع کردیا گیا۔ پولیس نے یہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے کہ وہاں خام بم کس نے اورکس مقصد کے لیے رکھے تھے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بدستور کشیدگی برقرار ہے۔ مغربی بنگال گزشتہ چند مہینوں کے دوران دھماکے سے متعلق خبروں کی وجہ سے قومی سرخیوں میں رہا ہے۔ 6 اکتوبر کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے دتہ پوکر میں ایک کروڈ بم کے دھماکے میں پانچ اسکولی بچے زخمی ہو ئے تھے۔