بنگلورو آرچ بشپ تبدیلی مذہب بِل کے مخالف

   

بنگلورو : مذہب کی تبدیلی کے خلاف بِل جو آئندہ ماہ کرناٹک اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، اُس کے تعلق سے بنگلورو آرچ بشپ ریورینڈ پیٹر مکاڈو نے اندیشے ظاہر کئے ہیں۔ اُنھوں نے چیف منسٹر بسواراج بومئی کو موسومہ مکتوب میں کہاکہ یہ بِل شرپسند عناصر کے ہاتھوں میں ایسا ہتھیار بن سکتا ہے جس کے ذریعہ وہ قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ماحول کو بگاڑ سکتے ہیں۔ فرقہ وارانہ بدامنی پھیل سکتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کرناٹک پرامن ریاست ہے اور مجوزہ قانون غیرضروری اور امتیاز پر مبنی ہے جسے ٹالا جانا چاہئے۔