بنگلورو میں آج سے لاک ڈاؤن نہیں

,

   

بنگلورو: چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے منگل کو اعلان کیا کہ دارالحکومت بنگلورو یا ریاست کے کسی بھی دیگر حصہ میں مزید لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ سوشیل میڈیا چیانلوں کے ذریعہ ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے یدی یورپا نے کہا کہ تحدیدات اور اب صرف کووڈ۔19 کنٹینمنٹ زونس میں برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چہارشنبہ سے کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا کیونکہ یہ کوئی حل نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹرا اور ٹاملناڈو سے لوگوں کی ریاست میں آمد کورونا کیسوں میں اضافہ کا بڑا سبب ہوئی ۔ انہوں نے ایک حکمت عملی کی بات کی جس کے ذریعہ کورونا وائرس کی صورتحال کو قابو میں لایا جائے گا۔ یہ حکمت عملی وائرس سے متاثرہ لوگوں کا پتہ چلانے، ان پر نظر رکھنے ، ان کا ٹسٹ کرنے ان کا علاج کرنے اور ٹکنالوجی سے استفادہ کرنا ہے۔