بنگلور دوہری کامیابی حاصل کرسکتا ہے :وان

   

نئی دہلی۔ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)کی پہلی خطابی کامیابی کے بعد، انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ 2024 فرنچائز کے لیے دوہرے جشن کا سال ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اسپنرز شرینکا پاٹل، سوفی مولینکس اور آشا سوبھانہ نے آپس میں نو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایلیس پیری نے ناقابل شکست 35 رنز بنا کر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو دہلی کے خلاف آٹھ وکٹوں سے جیت کے ساتھ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلو پی ایل) 2024 کا خطاب جیتنے میں مدد کی۔ اتوارکو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بنگلور کی ٹیم نے 16 سال کی خشک سالی کو توڑا۔ وان ٹیم کو مبارکباد دینے کے لیے ایکس پر اپنا بیان جاری کیا اورآئی پی ایل 2024 سیزن سے قبل اپنی دلچسپ پیش قیاسی کا اعلان کیا۔ شاندار ٹورنمنٹ .. آر سی بی جیت کے مستحق ہیں!! اب مرد ڈبل کر سکتے ہیں!!! یہ وہ سال ہو سکتا ہے جہاں بنگلور دوہری کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ فاف ڈو پلیسی کی زیرقیادت مردوں کی ٹیم اپنی آئی پی ایل 2024 مہم کا آغاز دفاعی چمپئن چنئی سوپرکنگز کے خلاف 22 مارچ کو چنئی میں کرے گی۔ مردوں کی ٹیم آئی پی ایل 2024 سیزن کے ابتدائی مرحلے کے دوران جملہ 5 میچ کھیلے گی اور مداحوں کی بھی امید ہے کہ بنگلور خواتین کے بعد مردوں کے زمرے کی ٹرافی حاصل کرے گی۔یادرہے کہ مردوں کی ٹیم میں گزشتہ کئی سال سے کئی نامور کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود ٹیم نے ہنوز کوئی ٹرامی حاصل نہیں کی ہے۔