بنگلور: شہریت ترمیمی قانون و این آر سی کے خلاف ریلی سے واپس لوٹنے والے نوجوان کی پٹائی، دواخانہ میں شریک

,

   

بنگلور: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی سے لوٹنے والے ایک نوجوان کو چند نامعلوم شر پسندوں نے جم کر پٹائی کردی۔ اسے بغرض علاج وکٹوریہ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ یہ واقعہ بنگلور کے بمبو بازارمیں پیش آیا۔ مغربی بنگلور کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے دواخانہ پہنچ کر نوجوان کی عیادت کی۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورون شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف نکالی گئی ریلی سے واپس لوٹ رہا تھا کہ چند نامعلوم افراد موٹر سیکل پر آئے اور ورون کو مارنے پیٹنے لگے جس ورون بری طرح زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہیں میں نے اس کی عیادت کیلئے یہاں پہنچ گیا۔“

انہوں مزید کہا کہ میں چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ورون کی بہتر علاج کے لئے نمائندگی کی ہے۔ اس کے علاوہ میں نے ڈی سی پی سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ میں جلد سے جلد جانچ ہونی چاہئے اور خاطیوں کو سزاء دیتے ہوئے متاثرہ شخص کے ساتھ انصاف کیا جائے۔“ ورون دن کے 12بجے کے قریب ریلی سے اپنی موٹر سیکل کے ذریعہ واپس ہورہا تھا کہ اچانک دو موٹر سیکل سوار نے پیچھے سے اس پر حملہ کردیا اوراسے موٹر سے گرا کر مارنے پیٹنے لگے۔ ورون اس حملہ میں بری طرح زخمی ہوگیا۔ اسے پولیس پٹرولنگ کار نے اسپتال پہنچایا۔ فی الحال ورون کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔ورون کے قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ حملہ آور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔