بنگلور ومیں قومی ترانہ پر کشیدگی ’کیا تم پاکستانی دہشت گرد ہو؟‘

,

   

بنگلورو۔ نوجوانوں کے ایک گروپ نے سنیما گھر میں قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران جب ان سے استفسار کیاگیاتو انہوں نے سیٹوں پر بیٹھے رہنے کو ترجیح دیا ہے‘ جب ان سے کہاگیاکہ وہ ”پاکستانی دہشت گرد“ ہیں اور پچھلے ہفتہ پیش ائے اس واقعہ میں ایک فلم اداکار کی قیادت میں ایک گروپ نے مذکورہ نوجوانوں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی جس کا ویڈیو اب منظرعام پر آیاہے۔

مذکورہ واقعہ اکٹوبر 23کے روزبنگلوروکے اروین مال میں پیش آیا جس کی منظر کشی فلم اداکار ارون گوڑا نے ایک فرد کے ساتھ مل کر کی جس کی شناخت اب تک واضح نہیں ہوئی ہے۔

https://twitter.com/AmitAgarwal9/status/1188747074830921728

ارون ایک مجوزہ اداکارہ ہے نے بعد میں کہاکہ وہ اپنے دوست کے ساتھ فلم دیکھنے کے لئے گیاتھا مگر یہ صاف نہیں ہے کہ ویڈیومیں دیکھائی دینے والا ہے فرد وہ دوست ہے

۔جنوری 2018میں جسمانی طور پر کمزور شخص کے قومی ترانہ بجائے کے دوران اٹھ کر کھڑے ہونے سے انکار کے بعد رونما ہوئے جھگڑے کے بعد سپریم کورٹ نے اپنے2016کے فیصلے میں ترمیم لاتے ہوئے سنیما گھر میں فلم کی شروعات سے قبل قومی ترانہ بجانے کو اختیار ی قراردیا تھا۔

پچھلے ہفتہ بنگلور و میں فلم دیکھنے والوں کو تھیٹر چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا جو اشوران نامی تامل فلم کا مشاہدہ کرنے کے لئے ائے تھے۔

ایک نامعلوم شخص ویڈیومیں یہ کہتا سنائی دے رہا ہے”ہمارے سپاہی کشمیر میں کھڑے ہیں اور ہمارے لئے جدوجہد کررہے ہیں‘ اور تم 52سیکنڈ نہیں کھڑے رہ سکتے؟۔

تم پاکستانی دہشت گرد ہوکیا؟“۔اور پھر اسی شخص نے کہاکہ ”تم ہندوستان کی سرزمین پر کھڑے ہو۔

تم اپنے ملک کے لئے52سکینڈ کھڑے نہیں سکتے۔ اور آ پ کے پاس بیٹھ کر تین گھنٹے کی فلم دیکھنے کاحوصلہ ہے؟“ پھر وہ چلا گیا۔

اورین مال کی پی وی آر میں ایک ذرائع نے کہاکہ مذکورہ نوجوانوں نے نئی دہلی نژاد انتظامی کمپنی کے ساتھ ملکر ایک شکایت درج کرائی ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”اس طرح کی تمام شکایتیں دہلی جاتی ہیں اور پھر وہ اس میں تحقیقات کرتے ہیں“۔

ارون نے وضاحت کے لئے فیس بک کاسہارا لیا اور اپنے ویڈیو پیغام کا اختتام ’جئے شری رام‘ کے نعرے پر کیا۔