بنگلورو : کرناٹک کے دارالحکومت نے واقع پاراپننا آگرا ہارا سنتوش جیل پر پولیس نے چہارشنبہ کی صبح دھاوا کرتے ہوئے مختلف کوٹھریوں میں رہنے والے قیدیوں کی تلاشی لی۔ اس دوران 37 چاقو اور خنجروں کے علاوہ متعدد موبائیل فونس ، سم کارڈس اور گانجہ ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ اس ضمن میں کئی شکایات موصول ہونے کے بعد یہ دھاوا کیا گیا تھا ۔ 40 ایکر پر محیط اس قید خانہ میں 4000 سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نہ صرف بنگلور بلکہ کرناٹک کے چند اضلاع کی جیلوں میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے جہاں قید بااثر مجرمین اپنے اثر و رسوخ سے اس قسم کی اشیاء بآسانی منگوا سکتے ہیں اور ان کا غلط استعمال کیا جاتا ہے ۔ تاہم پولیس نے مختلف شکایت کی بنیاد پر کارروائی کے طور پر یہ دھاوے کر رہی ہے۔