بنگلہ دیشی جہاز بحر ہند میں ہائی جیک

   

ڈھاکہ: صومالیہ کے بحری قزاقوں نے بحر ہند میں ایک بنگلہ دیشی کارگو جہاز کو ہائی جیک کر کے عملے کے تمام 23 ارکان کو یرغمال بنا لیا۔بنگلہ دیش کے شپنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد مقصود عالم نے آج میڈیا کو بتایا کہ قزاقوں کے بارے میں شبہ ہیکہ وہ صومالی باشندے ہیں کیونکہ ساحل اس ملک میں واقع ہے ۔ عالم نے کہاکہ ایم وی عبداللہ نامی کارگو جہاز موزمبیق کی ماپوتو بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کی الحمریہ بندرگاہ پر کوئلہ لے کر جا رہا تھا۔ اس دوران قزاقوں نے جہاز کو ہائی جیک کر لیا ہے۔