بنگلہ دیش کی مسجد میں اے سی پھٹا‘12کی موت‘25زخمی

,

   

جمعہ کے روز رات 9بجے کے قریب نارائن گنج ندی بندرہ گاہ ٹاؤن میں مذکورہ مسجد میں یہ دھماکہ پیش آیاتھا

ڈھاکہ۔بنگلہ دیش کی درالحکومت ڈھاکہ کے مضافات کی ایک مسجد کے چھ ائیر کنڈیشنرس میں ائے دھماکہ کے بعد مسجد کے کم از کم بارہ مصلی زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ہیں جن میں ایک معصوم بچہ بھی شامل تھا۔

جمعہ کے روز رات 9بجے کے قریب نارائن گنج ندی بندرہ گاہ ٹاؤن میں مذکورہ مسجد میں یہ دھماکہ پیش آیاتھا۔

سرکاری دوخانہ ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال کے جلے ہوئے لوگوں کے علاج کرنے والے یونٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری کے سربراہ ڈاکٹر سمانتھا لال سین نے کہاکہ

وہیں 11کی موت علاج کے دوران ہفتے کے روز ہوئی ہے اورجمعہ کے روز ایک نابالغ زخموں سے جانبرنہ ہوسکاتھا۔

انہوں نے کہاکہ دیگر 25کا اسی یونٹ میں علاج کیاجارہا ہے مگر ان کی حالت“ نہایت خراب ہے کیونکہ ان کے جسم کے 90فیصد حصہ متاثرہوگئے ہیں“۔

فائیر کے عہدیداروں کا شبہ ہے کہ اے سی میں دھماکے کی وجہہ گیس کی روانگی کے پائپ میں خرابی ہوسکتی ہے۔

نارائن گنج فائیر سرویس کے ڈپٹی اسٹنٹ ڈائرکٹر عبداللہ العارفین کے حوالے سے ڈھاکہ ٹربیون کا کہنا ہے کہ”مسجد کے نیچے سے ٹیٹاس کے گیاس پائپ لائن کا گذر ہے۔

ہمیں شبہ ہے کے پائپ لائن میں شگاف کی وجہہ نچلے حصہ سے گیس اس وقت اندر داخل ہوگئی جب مسجد کی کھڑکیاں بند تھیں۔

ممکن ہے کہ دھماکے اے سیز یا پنکھوں کو کھولنے یا بند کرنے کے لئے بٹن دباتے ہوئے وقت نکلے چنگاری کی وجہہ سے ہوا ہوگا“۔

مذکورہ رپورٹ میں ان کے مطابق عینی شاہدین کا کہناہے کہ انہوں نے دھماکے کے فوری بعد مسجد کے اندر سے پانچ یا چھ لوگوں کو باہر آتے دیکھا ہے۔

زیادہ تر مصلی بری طرح جھلسی ہوئی حالت میں زمین پر پڑے پائے گئے ہیں۔واقعہ کی پولیس اور محکمہ فائیر علیحدہ طور پر جانچ کررہا ہے

 

YouTube video