بوئن پلی کے مکان سے معمر خاتون کی نعش برآمد

   

حیدرآباد۔/6 جنوری، ( سیاست نیوز) بوئن پلی علاقہ میں واقع ایک مکان میں معمر خاتون کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی۔ پولیس کے بموجب 65 سالہ بھرت اماں کی نعش آج صبح نیو بوئن پلی کے ایک مکان میں دستیاب ہوئی۔ پولیس نے اس کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔