نئی دہلی : دہلی کے اندرا پوری میں ایک معصوم کے قتل میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ملزمہ پوجا نے گرفتاری کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ پولیس نے 300 سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد شے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پوجا نے 11 سالہ دیویانش عرف بٹو کا گلا دبا کر قتل کردیااور نعش گھر کے بسترمیں چھپا دی تھی ۔ملزمہ پوجا نے انکشاف کیا کہ اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی سے ناراض ہو کر معصوم بیٹے کو قتل کر دیا۔