حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نظام آباد ضلع کے تحت بودھن ریوینیو ڈیویژن میں نئے ریوینیو منڈل پوتنگل کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج جی او ایم ایس 131 جاری کیا۔ حکومت نے نئے منڈل کی تشکیل کا اعلامیہ جاری کیا۔ اس منڈل کے تحت جو مواضعات شامل کئے گئے ہیں ان میں پوتنگل، کوڈچرلہ، جلا پلی، کلور، ہنگرگہ، ہگڈولی، کولور، ڈوملنگی، سومپور، ٹاکلی، سونکنی، کاریگاوں، ہمناپور اور تروملا پور شامل ہیں۔ر