بودھن میں کار الٹ گئی ، ایک نوجوان ہلاک

   

بودھن /19 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج صبح بودھن شہر کے بائی پاس روڈ کے قریب ایک کار کو حادثہ پیش آیا ۔ اس میں سوار 22 سالہ پرکاش موقع حادثہ پر ہی فوت ہوگیا ۔ کار میں موجود راہول جو متوفی کا بھائی بتایا جارہا ہے جو شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج معالجہ کیلئے نظام آباد منتقل کیا گیا ۔ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ کار الٹ گئی ۔ فوری طور پر حادثہ کے اسباب کا پتہ نہ چل سکا ۔ ذرائع کے مطابق بودھن شہر کے ایک مشہور ساڑی سنٹر کے مالک کے دو لڑکے اپنے کسی دوست کو بودھن سے نظام آباد چھوڑکر واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ بودھن پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
بھونگیر میں سارقین کی ٹولی گرفتار
بھونگیر /19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج بین ریاستی بائکس سارقین کی دو رکنی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کیا۔بھونگیر انسپکٹر سدھیر کرشنا نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔انسپکٹر نے کہا کہ بھونگیر پولیس اسٹیشن کے حدود پرگتی نگر میں 3 جولائی کی رات 9بجے تروپتی نامی شخص نے بھونگیر پولیس اسٹیشن میں بائک چوری کی شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔اسی کے تحت آج بھونگیر جگدیوپور چوراہے پر گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران سائی،راہول نامی شخص مشتبہ حالات میں بائک پر روانہ ہورہے تھے کہ پولیس نے انہیں روک کر پوچھ تاچھ کی ۔پولیس کی پوچھ تاچھ میں ان دو افراد نے جرم قبول کیا۔