بودھن میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

   

بودھن /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹی آر ایس حکومت کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا ۔ اس احتجاج و ریالی میں صدر ٹاون کانگریس شیخ محی الدین پاشاہ پی سی سی ڈیلی گیٹ گنگا شنکر منڈل صدر گنپت ریڈی یوتھ کانگریس ٹاون پریسیڈنٹ ٹی نوین ، امین الدین سابقہ رکن بلدیہ بودھن خواجہ فیاض الدین نے احتجاج و ریالی میں حصہ لیا اور یہاں امبیڈکر چوراستہ پر منظم کردہ احتجاجی دھرنے سے فیاض الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ حکومت کی ناکامی کے خلاف ریاستی صدر کانگریس ریونت ریڈی کی ہدایت پر تلنگانہ کے تمام ڈیویژن و منڈل ہیڈ کوارٹرس میں احتجاج منظم کرتے ہوئے عوام کو ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں سے واقف کروانے کی ہدایت دی ۔