بورا بنڈہ میں اسکول گیٹ گرنے سے کمسن طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد۔/16 فبروری، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ بورا بنڈہ میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں اسکول گیٹ گرنے سے کم عمر طالب علم فوت ہوگیا۔ 12 سالہ راجیش ساکن بورا بنڈہ نے سرکاری اقامتی اسکول واقع مہاویر نگر بورا بنڈہ کی گیٹ پر چڑھ گیا تھا اتفاقی طور پر گیٹ گرپڑی اور وہ فوت ہوگیا۔ پولیس ایس آر نگر نے بتایا کہ سرکاری اقامتی اسکول کی گیٹ پر اکثر بچے کھیلا کرتے ہیں جس سے آہنی گیٹ کمزور ہوگئی تھی اور راجیش گیٹ پر چڑھنے کے نتیجہ میں گیٹ راجیش پر گرپڑی۔

نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔