بورا بنڈہ میں خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بورا بنڈہ پولیس کے مطابق 30 سالہ سیدہ بی بی عائشہ صدیقہ جو وینگل راؤ نگر علاقہ کے ساکن ابوبکر کی بیوی تھی ۔ ابوبکر اکثر کاروبار کے سلسلہ میں بیرون ممالک جایا کرتے تھے اور وہ سنگاپور گیا ہوا تھا ۔ سیدہ بی بی تنہائی سے اکثر پریشان رہتی تھی ۔ گذشتہ روز ابوبکر نے فون کرتے ہوئے بیوی کو اپنے عزیز ساتھی اور فیملی فرینڈ سری رام کے گھر جانے کیلئے کہا اور خاتون بچوں کے ہمراہ اس کے گھر چلی گئی ۔ 6 فروری کو ساتھی کے گھر گئی اور 7 فروری کے دن اس نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع
پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
حیدرآباد 7 فروری(یواین آئی)حیدرآباد کے مائیلاردیوپلی کے تاتانگر میں کل شب پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔اس آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا جس سے مقامی افراد کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہورہی تھی۔اس واقعہ کی اطلاع پر 5فائربریگیڈس کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ فائر ڈپارٹمنٹ آفیسر پورچندر راؤ نے کہا کہ تقریبا 11.30بجے شب آگ کے واقعہ کی اطلاع ملی جس کے ساتھ ہی فائربریگیڈس کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔انہوں نے کہاکہ پہلے یہ آگ پلاسٹک کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متصل فوم میٹریسس کے یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔