بورا بنڈہ کے چار نوجوان بیدر میں غرقاب

   

حیدرآباد۔3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر میں بورابنڈہ سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان بیدر میں غرقاب ہوگئے جہاں وہ ایک درگاہ کی زیارت کیلئے گئے تھے ۔ چاروں کی جنید خان ‘ سید جنید ‘ فہد اور حیدر کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو آپس میں رشتہ دار ہیں۔ یہ لوگ گھوڑ واڑی میں درگاہ حضرت اسمعیل شاہ قادری کی زیارت کیلئے گئے تھے ۔ درگاہ میں زیارت کے بعد یہ لوگ جھیل میں گئے اور تیراکی نہ جاننے کے باوجود پانی میں اترے ۔ جب ایک نوجوان ڈوبنے لگا تو دوسروں نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم کوئی بھی بچ نہیں پایا ۔ کہا گیا ہے کہ دو نوجوان سگے بھائی اور دو رشتہ کے بھائی ہیں۔ اس واقعہ پر بورا بنڈہ میں حبیب فاطمہ نگر میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر متوفی نوجوانوں کے کچھ رشتہ دار بیدر روانہ ہوگئے ہیں ۔