لندن : برطانیہ میں سابق وزیراعظم بورس جانسن کے بعد مزید دو اراکین پارلیمنٹ اپنی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیر ثقافت ناڈین ڈوریس اور نائجل ایڈمز کے استعفوں بعد حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو اب تین نشستوں پر ضمنی الیکشنز کا سامنا کرنا پڑے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کنزرویٹو پارٹی سے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔دوسری جانب لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ’بزدل‘ قرار دے دیا۔
یوکرینی فوج کی بہموت کی جانب پیش رفت
کیف : یوکرین کی مسلح افواج کی مشرقی افواج کے ترجمان سرگئی چیریواتی نے بتایا کہ فوج نے بہموت کی سمت 1400 میٹر آگے پیش قدمی کی ہے۔چیریواتی نے ایک ٹیلی ویڑن پروگرام میں مشرقی محاذ کی صورتحال پر بیانات دیے۔چیریواتی نے بتایا کہ “ہم گزشتہ روز فرنٹ لائن کے مختلف حصوں میں 1400 میٹر تک پیش قدمی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ دشمن ایک فعال دفاع میں ہے اور ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔