بوپنا۔قریشی جوڑی کو شکست

   

آکوپولکو: ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے پاکستانی ساتھی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے 2014ء کے بعد پھر ایک مرتبہ جوڑی بنائی ہے لیکن انہیں یہاں کھیلے جارہے ٹورنمنٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ ہند۔پاک جوڑی کو ٹورنمنٹ کی دوسری بہترین جوڑی برونو سوریس اور جیمی مرے کے خلاف 7-6(4), 2-6, 1-10 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ پہلے ہی مقابلہ میں اس جوڑی نے بہتر مظاہرے کی دوسرے سٹ میں کوشش کرتے ہوئے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی لیکن سوپر ٹائی بریکر نے 0-7 سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرنا آسان نہیں تھا۔