بوچارڈ نے جنگلوں کا رخ کرلیا

   

نیویارک ۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماجی فاصلہ رکھنے اور تنہا رہنے کے پیغام کوکینیڈا کی ٹینس اسٹار جینی بوشارڈ نے کچھ زیادہ ہی سنجیدہ لے لیا۔ وہ دنیا سے الگ تھلگ رہنے کیلئے جنگلوں اور پہاڑوں میں پہنچ گئیں۔ عالمی نمبر 332 کھلاڑی نے کورونا میں نئی مصروفیت تلاش کرلی، انہوں نے امریکی ریاست نیواڈا کے معروف پہاڑی سلسلے کا رخ کیا جو اپنی سرخ دکھائی دینے والی چٹانوں کیلئے مشہور ہے۔ گوکہ ریاستی حکام نے یہاں 10 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگارکھی ہے لیکن سیاح عالمی وبا سے متعلق نافذ قوانین پر عمل کرتے ہوئے یہاں وقت گزارسکتے ہیں۔ جینی نے بھی ایسا ہی کیا اور اپنی مہم سے باخبر رکھا۔ انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر کئی تصاویر شائع کیں جن پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں نے بڑے دلچسپ تبصرے کئے۔