بٹلر کورونا فنڈ کیلئے ورلڈکپ فائنل کی جرسی نیلام کردی

   

لندن ۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جوس بٹلر نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کررہے دواخانوں کی مدد کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ بٹلر نے ورلڈ کپ فائنل میں پہنی اپنی جرسی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک اس کارروائی پر کئی لوگ بولی لگا چکے ہیں اور اس کی زیادہ تر بولی 50 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی تھی۔ اس جرسی پر ورلڈ چمپئن ٹیم کا آٹو گراف بھی موجود ہے۔ گزشتہ سال انگلینڈ نے اپنی ہی زمین پر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ انگلینڈ نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ فائنل میں سوپر اوور میں جوس بٹلر نے اہم رن آؤٹ کیا تھا جس نے انگلینڈ کی جیت کی بنیاد رکھی۔ انگریزی میڈیا کے صحافی پیئرس مورگن نے جوس بٹلر سے ورلڈ کپ جیت کو لیکر ایسا سوال کیا جسے سن کر بٹلر کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی بھی حیران رہ گئیں۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان وہ فائنل مقابلہ سوپر اوور میں گیا تھا۔ سوپر اوور میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر بٹلر نے اہم رن آؤٹ کیا تھا۔ اس کے بعد زیادہ باؤنڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ کو فاتح قراردیاگیا تھا۔