بپی لہری کا سونے سے رشتہ

   

ممبئی ۔ فلمی دنیا اس وقت غم میں ہے کیونکہ مشہور سنگر اور کمپوزر بپی لہری اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ بپی دا نے بہت سے مشہورگانے بنائے اور گائے ہیں جس میں ایک ڈسکو ڈانسر، نینو میں سپنا، بھنکاس، اوہ لالہ اور بہت کچھ ان کے مشہور گیت ہیں۔ اپنے گانوں کے علاوہ وہ اپنی ظاہری شکل کے لیے بھی مشہور رہے۔ انجہانی گلوکار موسیقار ہمیشہ سونے سے بنی بہت سی زنجیریں، انگوٹھیاں اورکڑا پہنا کرتے تھے۔ انہوں نے متعدد انٹرویوز میں سونے کے زیورات کے ساتھ اپنے جنون کے بارے میں بات کی ہے۔ انڈین آئیڈل 12 میں اپنی موجودگی کے دوران بپی دا نے کہا تھا جب میری پہلی فلم زخمی کامیاب ہوئی، تو میری ماں نے مجھے سونا دیا اور اس کے بعد سے سونا میرے لیے بہت خوش قسمت دھات رہاکیونکہ ماں کی جانب سے دئے گئے اس سونے کے بعد ہرگانا ہٹ ہوا۔