بچوں کو اذیت دینے والے ظالم والدین

   

عمان : بچوں کو شرارتوں سے روکنے کیلئے والدین کی طرف سے انہیں ڈانٹ ڈپٹ معمولی کی بات ہے مگر دنیا میں ایسے والدین کم ہی پائے جاتے ہیں جو اپنے ہی خون کے ساتھ بے دردی اور سفاکی سے پیش آتے ہیں۔اپنے بچوں پر بہیمانہ تشدد کا یہ چونکا دینے والا تازہ واقعہ اردن کی الکرک گورنری کے نواحی علاقہ القطرانہ میں پیش آیا ہے جہاں ماں اور باپ نے اپنی ہی بچوں کو وحشیانہ طریقوں سے اذیتوں کا نشانہ بنایا۔القطرانہ میں سامنے آنے والے ہولناک واقعہ کی تفصیلات شائع ہونے کے بعد عوامی حلقوں کی طرف سے اس پر شدید رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ایک مقامی جوڑے نے اپنے کمسن بچوں پر بد ترین تشدد کیا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک نو سالہ بچے کو تشدد میں زخمی ہونے کے بعد ہاسپٹل لایا گیا۔