بچی سے زیادتی کرنے والا امام عدالت کی سزا سن کر بیہوش

   

قاہرہ : مصر کے شہر المنصورہ میں ایک عدالت نے پیر کے روز ایک مسجد کے امام اور دینی مبلغ سلیمان فائد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ سلیمان پر الزام تھا کہ اس نے منشات البدوی گاؤں میں واقع اپنے گھر کے اندر ایک بچی کے ساتھ جنسی فعل کا ارتکاب کیا۔عدالت نے سلیمان کو پابند کیا ہے کہ وہ بچی کے گھر والوں کو زر تلافی کے طور پر 15 ہزار مصری پاؤنڈ ادا کرے اور ساتھ ہی عدالتی کارروائی کے اخراجات بھی دے۔اس سے قبل منشات البدوی گاؤں کی ایک 39 سالہ خاتون نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ دینی مبلغ سلیمان فائد نے خاتون کی 10 سالہ بیٹی ’’جنّہ‘‘کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔ خاتون کے مطابق قرآن حفظ کرنے کا سبق ختم ہونے پر بقیہ طلبہ کے چلے جانے کے بعد سلیمان بچی کو اپنے گھر لے آتا تھا۔جنہ کی ماں نے بتایا کہ اس کی بیٹی ملزم سلیمان کے گھر جا کر قرآن کریم حفظ کرنے میں ہچکچاتی تھی۔