نئی دہلی: بکروں کی بلی چڑھانے کے دوران خنجرپھسل جانے سے تین سال کے بچے کی موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے گملا ضلع کے لال پورگاؤں میں درگا نومی کے موقع پرپیش آیا۔ گاؤں کے درگا پوجا منڈپ میں روایت کے مطابق بکروں کی بلی دی جا رہی تھی۔ دو بکروں کی بلی چڑھا دی گئی تھی اور تیسرے بکرے کی بلی چڑھانے کی تیاری کی جا رہی تھ، لیکن جیسے ہی بکرے کی گردن پر خنجر سے وار کیا گیا، وہ پھسل کرہجوم میں شامل باپ بیٹے پرگرپڑا جس کی وجہہ سے ویمل نامی بچے کی موت ہوگئی۔