بگ بازار کی ’’پری۔ بُک مہا بچت‘‘ پیشکش

   

حیدرآباد ۔ 31 جولائی ( سیاست نیوز) بگ بازار جو سب سے زیادہ پسندیدہ ہائپر مارکٹ ہے، نے پھر ایک بار اپنے کسٹمرس کے لئے ہندوستان کی ریٹیل مارکٹ میں پہلی مرتبہ آٹا، دال اور چاول پر ماقبل بکنگ مہابچت کی پیشکش کی ہے۔ پری۔ بک مہابچت کے ذریعہ 31 جولائی تا 8 اگست کسی بھی بگ بازار اسٹور یا بگ بازار ایپ اور shop.bigbazaar.com پر ان اشیاء کی بکنگ کی جاسکتی ہے۔ پری بکنگ پر کسٹمر کو 3000 روپئے eGV حاصل ہوگا جس کا وہ مہابچت کے دوران شاپنگ میں استعمال کرسکتے ہیں اور 5 کیلو آٹا۔ ایک کلو دال اور ایک کلو چاول مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح جاریہ سال 9 تا 15 اگست بچت پہ بچت ہوگی۔ ٭ کسٹمرس فوڈ، فیشن، ہوم اینڈ الیکٹرانکس پر بڑی خریداری کے ساتھ یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بنک ڈسکاونٹ بھی حاصل ہوگا۔ ’’مہابچت‘‘ اتنہائی پسندیدہ اسپیشل آفر ہے جس کا انتظار کیا جاتا ہے۔ ٭ سی ایم او ۔ ڈیجیٹل مارکٹنگ اینڈ ای ۔ کامرس، فیوچر گروپ پون سردا نے یہ بات بتائی۔