بھائی کو جانچ میں کویڈ19مثبت پائے جانے کے بعد گنگولی گھر میں ہوئے الگ تھلگ

,

   

سی اے بی کے ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ اسنہاشیش کو کویڈ19رپورٹ میں مثبت پائے جانے کے بعد بیلی ویو کلینک میں شریک کرایاگیاہے۔

کلکتہ۔کرکٹ اسوسیشن آف بنگال(سی اے بی) کے جوائنٹ سکریٹری اسنہا شیش گنگولی اور بڑے بھائی کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد بی سی سی ائی کے صدر سوراو گنگولی پرگھر میں الگ تھلگ (ہوم قرنطین) میں رکھا گیا ہے۔

سی اے بی کے ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ اسنہاشیش کو کویڈ19رپورٹ میں مثبت پائے جانے کے بعد بیلی ویو کلینک میں شریک کرایاگیاہے۔

ائی اے این ایس کو ذرائع سے جانکاری ملی ہے کہ ”ان کی آج رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

انہیں بیلی ویو اسپتال میں داخل کیاگیاہے“۔گنگولی خاندان کے ایک اور قریبی ذرائع نے کہاکہ ”دیکھا گیا ہے کہ وہ دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔

پروٹوکال کے بموجب مقرر وقت کے لئے انہیں گھر میں الگ تھلگ رہنے کو کہا گیاہے“۔

وہیں ان کی بیوی اور سسرال کے لوگوں کو مومن پور کی رہائش گاہ میں مہلک وباء کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعداسنہا شیش کوآبائی گھر جہاں پر سوارو رہتے ہیں منتقل کردئے گئے ہے۔