بھارت جوڑو نیائے یاتراکا ممبئی میں اختتام

,

   

انصاف کی لڑائی شروع‘راہول اور پرینکا گاندھی کا خطاب

نئی دہلی:کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی منی پور سے مہاراشٹرا تک کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج ممبئی میں ختم ہو گئی۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے خلاف انصاف کیلئے لڑنے کا ان کا سفر جاری رہے گا۔ راہولگاندھی نے کہاکہ آج بھارت جوڑو نیائے یاترا کا اختتام ہو رہا ہے لیکن یہ اختتام نہیں ہے بلکہ انصاف کی لڑائی کا آغاز ہے ۔ یاترا کے دوران انہوں نے اس خوفناک ناانصافی اور ظلم کو بہت قریب سے جانا اور سمجھا۔ معاشرے کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہم وطنوں سے انہوں نے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہاکہ اس یاترا نے میرے اس یقین کو مزید پختہ کیا ہے کہ ملک کی پہلی ضرورت انصاف ہے اور کانگریس کے 5 جسٹس ہر طبقے کیلئے وقف ہندوستان کی لائف لائن ہیں جو بحران سے گزر رہا ہے ۔ آج انتخابی بگل بج گیا ہے ۔ کانگریس کے تمام ببر شیر کارکنان سے انہوں نے کہا کہ اب آپ سکون سے تبھی بیٹھنا جب ناانصافی کی علامت بن چکی اس حکومت کو اکھاڑ پھینک دینا۔راہولگاندھی نے کہاکہ وہ لوگوں کی زندگیوں سے جڑے نچلی سطح کے مسائل پر الیکشن لڑیں گے ۔ کانگریس کی انتخابی مہم نوجوانوں کو روزگار کی ضمانت، خواتین کے حقوق، کسانوں کو مناسب قیمت، مزدوروں کے احترام اور اشتراک کیلئے وقف ہو گی۔ پس انصاف کی مشعلیں اٹھائیں اور ہر گاؤں اور گلی میں یہ پیغام پھیلائیں کہ ملک کو بچانا ہے اور انڈیا اتحاد کو جیتنا ہے ۔ راہول گاندھی کی قیادت میں 6,700 کلومیٹر طویل بھارت جوڑو نیا یاترا ہفتہ کو ممبئی کے دادر میں اختتام پذیر ہوئی۔ ان کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس یاترا میں شامل ہوئیں۔ 14 جنوری کو شروع ہونے والی یاترا نے 16 ریاستوں اور 110 اضلاع کا احاطہ کیا ہے۔ بھارت جوڑو نیا یاترا چیتیا بھومی میں اختتام پذیر ہوئی جہاں بابا صاحب امبیڈکر کی یادگار ہے ۔کانگریس قائدین نے امبیڈکر اسمارک پر پھولوں پیش کئے ۔ پرینکا نے کہا کہ یہ یاترا لوگوں کو ملک کی حقیقت بتانے کے لیے چلائی گئی تھی۔ آج اس ملک کی حقیقت کو سمجھنا بہت اہم ہے۔ عوامی بیداری اور آپ سب کو اس سے آگاہ کرنے کیلئے راہول گاندھی نے بھارت جوڑو نیا یاترا شروع کی۔یاترا کے دوران عوام نے شاندار ردعمل کا اظہار کیا۔