‘بھارت جوڑو’ یاترا کے دوران گرے دگ وجے سنگھ، کانگریس نے ایم پی کی سڑکوں کو ذمےدار ٹھہرایا

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ ہفتے کے روز سڑک کے کنارے ایک ریستوراں کی طرف جاتے ہوئے بھیڑ کے بیچ زمین پر گر گئے۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی اور کانگریس کارکنوں نے انہیں فوراً سہارا دے کر اٹھا لیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، کانگریس نے سنگھ کے زمین پر گرنے کے لیے خراب سڑکوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے، ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف، بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ سنگھ جیسے سینئر لیڈر کو ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران کانگریس کارکنوں کی طرف سے دھکے مارنے کی وجہ سے ایسے حادثات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔