بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد ہوئی 109 ، جبکہ پچھلے 12 گھنٹے میں 490 نئے معاملات درج کیے گئے

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت نے پیر کو کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں 109 اموات ہوئی ہیں، اور اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4،067 ہوگئی ہے۔

پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران کم از کم 490 نئے کیسز اور 26 نئی اموات کی اطلاع ملی ہے۔

اتوار کی شام تک مریضوں کی مجموعی تعداد 3،577 تھی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 83 تھی۔

پیر کی صبح نو بجے کی اپڈیٹس کے مطابق وزارت نے بتایا کہ اب تک 3666 معاملات سرگرم ہیں جبکہ 291 افراد کو علاج کرکے فارغ کردیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ ایک شخص بھاگ گیا ہے جبکہ 109 وائرس کے باعث فوت ہوگئے ہیں۔

پچھلے مہینے دہلی کے مرکز نظام الدین کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کئی مثبت مریض ملے ہیں،کل واقعات میں سے تقریبا 30 فیصد تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں۔