بھارت کو ملی بڑی کامیابی ، 5000 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت والی میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ

,

   

نئی دہلی: اگنی-5 سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا بدھ کو اڈیشہ کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ اطلاع ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ 5000 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں تین مراحل کا ٹھوس ایندھن کا انجن استعمال ہوتا ہے۔ اگنی-5 ایک ہندوستانی جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) ہے، جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا ہے۔سرکاری بیان میں میزائلوں کے ‘پہلے استعمال نہ کرنے’ کی پالیسی پر ہندوستان کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ “اگنی-5 سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ 27 اکتوبر (بدھ) 2021 کو اوڈیشہ کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے تقریباً 1950 بجے کیا گیا۔”