بھارت کو چین کے ساتھ سرحد پر نئی جنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے:راہل گاندھی

   

چین کی جانب سے سرحد پر فوجی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کوکہاہے کہ بھارت کو اپنی سرحد پر جنگ کی ایک نئی شکل کاسامناہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ سرحدپرہم جنگ کے ایک نئے چہرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسے نظر انداز کرنے سے کام نہیں چلے گا۔کانگریس لیڈر کی جانب سے شیئر کی گئی خبرمیں کہا گیا ہے کہ چین نے لداخ ، اتراکھنڈ اور اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی)کے قریب 10نئے ہوائی اڈے بنائے ہیں اورہندوستانی سرحد کے قریب اپنے دیگر فوجی ڈھانچے کو بھی بڑھا رہے ہیں..