بھاگوت، تریپورہ کے شاہی خاندان سے ملاقات کریں گے

   

اگرتلہ: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کی جمعہ کو تریپورہ کے اگرتلہ میں آمد کے پیش نظر ایم بی بی ہوائی اڈے ، اجینت محل اور یہاں آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کی سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے کیونکہ انہیں زیڈ پلس سیکورٹی حاصل ہے ۔ بھاگوت آج دوپہر کے بعد نئی دہلی سے اگرتلہ کا سفر کریں گے اور ہوائی اڈے سے سیدھے شاہی محل جاکر راج ماتا ویبھو کماری دیوی سے ملاقات کریں گے ، جو تریپورہ قبائلی علاقہ خود مختار ضلع کونسل (اے ڈی سی) کے صدر پردیوت کشور دیو ورمن کی والدہ ہیں۔بھاگوت کے شاہی خاندان سے ملاقات کو پردیوت کشور کا اعتماد حاصل کرنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی کوششوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ، جو تریپورہ میں اپنی سابقہ پارٹی کے خلاف دہشت گردانہ حکمت عملی اور غلط حکمرانی کا الزام لگا کر لڑ رہے ہیں۔