نئی دہلی : ایک جاگرن میں جو خالص مذہبی پروگرام ہوتا ہے میں دھرمیندر نامی شخص نے بھجن گانے کے بجائے صرف اور صرف مسلمانوں کے خلاف کھل کر زہر اگلا اور ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ۔ اس پروگرام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ سوشیل میڈیا پر اس نفرت انگیز پروگرام پر جم کر تنقید کی گئی ۔ ایک صارف نے کہا کہ سیکولر ملک بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی بات کرنے والے دراصل ملک کے غدار ہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کارروائی کی جانی چاہیئے ۔ اسی طرح سے دیگر صارفین نے بھی نفرت انگیز نعروں پر کڑی تنقید کی اور حکومت سے ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔