بھدرادری کلکٹر انودیپ نے آبائی گاؤں میں دسہرہ تہوار منائی

   


بھدرادری کتہ گوڈم۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر دریسٹی انو دیپ اپنے آبائی وطن چٹا پور۔ملا پور، منڈل میں اہل خانہ سمیت شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب بھی ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہے،تو وہ اپنی تھکان دور کر نے آبائی وطن چٹا پور آجا تے ہیں،اس موقع پر گاؤں کے نوجوانوں، طلباء اور سیاسی قائدین نے کلکٹر انودیپ کو اعزاز سے نوازا۔ گاؤں والوں نے کہاکہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کا ایک دور دراز گاؤں سے تعلق رکھنے والا بچہ اتنے بڑے عہدے پر پہنچا ہے۔ گاؤں والوں نے کلکٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی آبی توانائی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت سے ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں، گوداوری سیلاب کے دوران ان کی بہترین کارکردگی کے لئے کلین سروے گرامین ایوارڈز میں بھدرادری ضلع کو ملک کے 750 اضلاع میں تیسرا ایوارڈ ملا ہے۔ ان تقریبات میں گاؤں کے سرپنچ سائی کمار، ایم پی ٹی سی لکشمی، سنگل ونڈو چیرمین موہن ریڈی، مائیلارام سریش، راجہ ریڈی، سینو، کلکٹر کے والد اے ڈی ای منوہر، قائدین، کسانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔