بھدراچلم میں گوداوری کے پانی کی سطح میں قدرے کمی

   

حیدرآباد13اگست(یواین آئی) بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی پانی کی سطح میں کچھ کمی آئی ہے ۔ گوداوری میں پانی کی سطح 51.3 فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ روز شام 5 بجے 52.20 فٹ پانی کی سطح درج کی گئی ۔ دریائے گوداوری میں پانی کی سطح کی وجہ سے بھدراچلم سے دیگر علاقوں کی ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے ۔ دوسری ریاستوں کو جانے والی گاڑیاں تین کیلومیٹر تک ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ واجیدو، وینکٹا پورم، اشواپورم، چرلاوغیرہ میں گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔