پولیس کی جانب سے امتناعی احکامات
حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دورہ بھدراچلم کے موقع پرسارا ٹاون سنسان دکھائی دے رہا تھا۔ صدرجمہوریہ مندر کے درشن اور ترقیاتی پروگراموں کے افتتاح کیلئے بھدرا چلم پہنچیں تھیں۔ پولیس نے احتیاطی اقدامات کے طور پر 144 سیکشن کے تحت امتناعی احکام نافذ کئے تھے ۔ مندر کے اطراف کے علاقے میں اسکول اور کالجس کو مقامی طور پر چھٹی دی گئی اور تجارتی ادارے بھی بند رہے۔ مریضوں کو ایمرجنسی صورتحال میں روک کر پولیس کی گاڑیوں میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مقامی رکن اسمبلی ٹی ویریا اور دوسروں نے صدر جمہوریہ کے دورہ کے موقع پر عوامی نقل و حرکت پر پابندی کی مخالفت کی۔ صدر جمہوریہ کے دورہ کے سلسلہ میں تقریباً 350 عہدیدار اور 2000 سے زائد پولیس ملازمین تعینات کئے گئے تھے۔ صدر جمہوریہ کی آمد کے موقع پر سڑکیں سنسان تھیں۔ر