بھول بھلیاں 2 میں اکشے کمار کا رول کارتک آرین کریں گے

   

بالی ووڈ ایکٹر کارتک آرین نے بہت کم وقت میں شائقین کے دل میں اپنی الگ جگہ بنائی ہے۔ کارتک آرین کی چاکلیٹ بوائے والی پرسنالٹی اور کامک رول کو لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔ کارتک ان دنوں فلم ’’بھول بھلیاں 2‘‘ کو لے کر سرخیوں میں ہے۔ کارتک آرین نے اس فلم میں اکشے کمار کو ری پلیس کیا ہے۔ خبر ہے کہ کارتک آرین نے فلم ہیرا پھیری 3 میں بھی اکشے کمار کو ری پلیس کردیا ہے۔ اکشے کمار ہیرا پھیری کے سبھی حصوں میں تھے۔ فلم میں اکشے کمار کے کردار کو بھی لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر کارتک آرین کو ہیرا پھیری 3 میں لینا چاہتے ہیں اور فلم ہیرا پھیری 3 میں راجو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ کارتک آرین راکس نام کے انسٹاگرام اکاونٹ نے ایک میگزین کی تصویر شیر کی ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارتک آرین سے فلم پروڈیوسرس نے ملاقات بھی کی ہے اور انہیں اپنا آئیڈیا کے بارے میں بتایا وہیں سنیل شیٹی اور پریش راویل فلم میں اسی کرداروں میں نظر آئیں گے۔