نئی دہلی، 5 اکتوبر (آئی اے این ایس) بھوٹان کے ایموچو دریا کے علاقے میں اچانک سیلاب کے باعث کئی خاندان اور کارکن عارضی کیمپ میں پھنس گئے۔ مشکل موسمی حالات کے باوجودہندوستانی فوج اور بھوٹان حکام کی مشترکہ کوشش سے تمام متاثرہ افراد کو محفوظ نکالا گیا۔جب ڈروک ایئر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے اڑ نہ سکا، بھوٹان نے ہندوستان سے فوری مدد طلب کی۔ ہندوستانی فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دو ہیلی کاپٹر روانہ کیے اور پھنسے ہوئے کارکنوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا اور فوری طبی سہولت فراہم کی۔بھوٹان کی حکومت نے ہندوستانی فوج، رائل بھوٹان آرمی اور ڈروک ایئر کی جراتمندانہ کوششوں کی کھلے دل سے تعریف کی او شکریہ ادا کیا۔