بھوپال۔اندور میٹرو ریل پراجکٹس کیلئے پہلے ٹرین سیٹ کی ڈلیوری

   

نئی دہلی: السٹوم نے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال اورسب سے بڑے صنعتی مرکز اندور میں میٹرو ریل پروجیکٹوں کیلئے آج پہلے ٹرین سیٹ کی سپلائی کی ہے ، جسے اندو میں چلایاجائے گا۔مدھیہ پردیش میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (ایم پی ایم آرسی ایل) کے تحت بھوپال۔اندور میٹرو پراجکٹسکیلئے اس ٹرین سیٹ کو اپنے نوٹس ٹو پروسیڈ (این ٹی پی) سے ساڑھے 14 ماہ کے ریکارڈ وقت میں تیار کیا گیا ہے ، جسے اندور میٹرو کے لیے دیا جائے گا۔ اس کا آپریشن اپریل 2024 سے شروع ہوگا۔دوسرے ٹرین سیٹ کو بھوپال کے لیے جاری کیا جائے گا، جس کی ڈلیوری 20 ستمبر تک متوقع ہے ۔ یہ ٹرینیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھری ہوئی ہیں اور انتہائی ہلکی ہیں۔ یہ بھوپال میں 30 اسٹیشنوں والی 31 کلومیٹر لائن پر اور اندور میں 29 اسٹیشنوں کے ساتھ 31.5 کلومیٹر لائن پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے آپریٹ ہوگی۔ 3 کوچ والے ٹرین سیٹوں میں سے 27 ٹرین سیٹ بھوپال کے لیے ہوں گے ، جب کہ 25 ٹرین سیٹ اندور کے لیے ۔ ان ٹرینوں میں 50 مسافروں کے بیٹھنے اور 300 کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہے ۔