بھوپال میں ایک تقریب کے دوران پرگیا سنگھ ٹھاکر ہوئی بے ہوش

,

   

بھوپال۔ کانگریس پارٹی اذیت پہنچانے کے الزام لگانے کے تین دن بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ بھوپال میں شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران کچھ وقت کے لئے بے ہوش ہوگئی تھیں۔

کئی لیڈران جس میں چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان اور اراکین اسمبلی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ پارٹی ذمہ داران نے کہاکہ اچانک صحت میں خرابی کی وجوہات کا پتہ لگایاجارہا ہے۔ حالیہ عرصہ میں آنکھوں میں تکلیف کی وجہہ سے وہ کئی دنو ں تک دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

تقریب میں شرکت کے لئے منگل کی صبح پرگیا بی جے پی دفتر پہنچی تھیں۔ تقریب کے آغاز پر وہ ہشاش بشاش دیکھائی دے رہی تھیں۔

اچانک کچھ ساتھیوں نے دیکھا کہ وہ نیم بیہوشی کے عالم میں آگئی ہیں۔ انہیں تقریب گاہ سے باہر لایاگی اور کچھ پانی دیاگیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال جاتے وقت وہ جزوی ہوش میں تھیں۔ مالیگاؤں بم دھماکے میں پرگیا ملزم ہے اور اس کیس کی سنوائی جاری ہے۔