وڈیشہ (مدھیہ پردیش) 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یہاں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک 23 سالہ خاتون نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا جس کے 2 سر اور 3 ہاتھ ہیں۔ ہاسپٹل ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ وشیدا ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے سیول سرجن سنجے نے بتایا کہ بہیتا اہیروار نے ہفتہ کے روز اِس بچے کو جنم دیا جس کا وزن 3.3 کیلو ہے۔ جس کے دو سر ایک دوسرے سے متصل اور تین ہاتھ ہیں۔ خاتون کے شوہر جسونت اہیروار نے بتایا کہ پیدائش کے فوری بعد بچے کی حالت نازک تھی جس کے سبب اُسے فوری طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا۔ صحت میں بہتری آنے پر یہاں سے بھوپال سرکاری ہاسپٹل کو منتقل کردیا گیا۔