بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں یوم آزادی کے موقع پر اپنی ٹیلرنگ کی دکان کے باہر فلسطین کا پرچم لہرانے پر ایک 40 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ گوتم نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نریندر سنگھ ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ پی جی بی ٹی روڈ پر گیتانجلی گرلس کالج کے قریب اپنی دکان کے باہر فلسطین کا پرچم لہرانے پر حنیف خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ خان پر قومی پرچم اعزاز ایکٹ 1971 کی توہین کے انسداد کی دفعہ 2 کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔