بھوپال : مدھیہ پردیش میں صنعتی تربیتی ادارے ، صنعتوں کو تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت فراہم کرکے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آئی ٹی آئی پاس کرنے والے طلبہ وطالبات کو ان کی سرشار کوششوں کے لیے اعزازسے نوازنے کے مقصد سے 20 ستمبر کو ریاستی سطح کا آئی ٹی آئی کنووکیشن منعقد کیا جائے گا۔سرکاری معلومات کے مطابق، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان یہاں کشا بھاؤ ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں صبح دس بجے میرٹ کے مطابق 10 ٹرینیز کوسرٹیفکیٹ، پلیسمنٹ/بین الاقوامی اور پلیسمنٹ حاصل کرنے والے اپرنٹس اور خود کا کاروبار شروع کرنے والے 5-5 ٹرینی اور ریاستی سطح پرپلیسمنٹ کے لئے بہترین کام کرنے والے دو پلیسمنٹ افسران کو اعزاز سے نوازیں گے ۔ یشودھرا راجے سندھیا تکنیکی تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور روزگار کے پروگرام کی صدارت کریں گی۔سنٹرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ نے آزادی کے 75 ویں سال میں آزادی کے امرت مہوتسو مناتے ہوئے ہرسال آئی ٹی آئی پاس ہونے والے ٹرینیز کے لیے کنووکیشن تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلی بار 20 ستمبر کو ریاست کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ آئی ٹی آئیز میں کنووکیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں پوری ریاست نے آل انڈیا پروفیشنل امتحان میں پاس 71 ہزار 838 آئی ٹی آئی طلبہ وطالبات کو قومی کاروباری سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔