بھوپال: بھوپال کے ایک پرائیویٹ ٹیکنیکل اور ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ طالبات کیساتھ ایک مخصوص طبقے کے نوجوانوں کے ذریعہ عصمت دری، ان کا ویڈیو کلپ بناکر بلیک میلنگ، مارپیٹ اور تبدیلی مذہب کیلئے دباؤ بنانے سے متعلق سنسنی خیز معاملے (لوجہاد) کے انکشاف کے بعد یہاں مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ خواتین، لڑکیوں اور دیگر لوگوں نے 25 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے۔