بھوپال گیس سانحہ ، عبدالجبار کو بعداز مرگ پدم شری

   

نئی دہلی : بھوپال میں 1984ء میں پیش آئے زہریلی گیس سانحہ کے بعد اس حادثہ کے متاثر عبدالجبار نے متاثرین کی فلاح و بہبود اور ان کی بقاء کیلئے تنہا اور انتھک کوششیں کی تھیں۔ متاثرین کی طبی اور معاشی بازآبادکاری کیلئے انہوں نے 3 دہائی تک سخت جدوجہد کی۔ انہیں بعدازمرگ راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں پیر کو پدم شری سے نوازا جائے گا۔