بھوپال گیس سانحہ کامفرور مجرم ناگپور میں گرفتار

   

ناگپور 20فروری (سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے بھوپال کے یونین کاربائیڈ گیس سانحہ کے مجرم اور گزشتہ چھ سال سے فرار ایک سابق ملازم کو مہاراشٹر کے ناگپور سے گرفتار کیاگیا ہے ۔سی بی آئی کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ ایجنسی نے یونین کاربائڈ کے سابق ملازم کو منگل کو ناگپور سے گرفتار کیا۔ سابق ملازم کو بھوپال کی ایک عدالت نے گیس سانحہ معاملہ میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔ وہ سال 2016 سے فرار تھا۔قابل غور ہے کہ تین دسمبر 1984 کو یونین کاربائڈ فیکٹری سے زہریلی گیس خارج ہوئی تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے دم توڑدیاتھا۔ سی بی آئی نے اس معاملہ کی جانچ 12 دسمبر 1984 کو شروع کی تھی۔