رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج یہاں وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے معذور کوہ پیما اور پیرا ایتھلیٹکس چترسین ساہو کو 12 لاکھ 60 ہزار روپئے کا چیک پیش کیا۔ مسٹر بگھیل نے راجدھانی رائے پور میں 14 دسمبر کو منعقدہ سی جی پرائیڈ میراتھن کے موقع پر کوہ پیما، پیرا ایتھلیٹکس، قومی باسکٹ بال کھلاڑی اور بلیڈ رنر چترسین ساہو کو مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مسٹر ساہو نے چھتیس گڑھ میں نئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقدہ ’رن فار سی جی پرائیڈ‘ (خود اعتمادی اور فخر کی دوڑ) میں حصہ لیا تھا۔مسٹر ساہو نے وزیر اعلیٰ مسٹر بگھیل کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب میں ماؤنٹ اکونکاگوا کو سر کرکے چھتیس گڑھ کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔