بھگوان کے نام پر گانجہ کی تجارت، بھدراچلم میں تین افراد گرفتار

   

کتہ گوڈم۔/13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھدراچلم کے سی آئی نے بتایا کہ برج سنٹر پر واقع چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی جانچ کے دوران بھگوا لباس میں ملبوس تین افراد آٹو ٹرالی میں 248 بیاگوں میں 488 کلو گانجہ لے جارہے تھے ۔جس کی قیمت ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ہے، آٹو ٹرالی کو بھگوان کی تصویروں سے سجایا گیاتھا تاکہ کسی کے وہم و گمان میں نہ آئے،عام جانچ پڑتال کے دوران آٹو ٹرالی سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے پوچھنے پر انہوں انکشاف کیاکہ چھتیس گڑھ کے سکمہ علاقے سے بجی نامی شخص سے گانجہ لیکر ہریانہ میں بلوان نامی شخص کو فروخت کرنے لے جارہے تھے۔
٭٭٭٭