امرتسر: سابق مرکزی وزیر اور بھٹنڈہ سیٹ سے لوک سبھا کی رکن ہرسمرت کور بادل نے چہارشنبہ کو کہا کہ وزیر اعلی بھگونت مان نے 23 نومبر کو سلطان پور لودھی کے گرودوارہ اکال بنگا صاحب میں گربانی پڑھ رہے سنگت پر گولی چلانے کا حکم دے کر سکھ برادری کو سری ہرمندر صاحب پر کی گئی فوجی کارروائی کی یاد دلادی ہے ۔سری ہرمندر صاحب میں حاضری دینے کے بعد یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محترمہ بادل نے کہاکہ “پوری سکھ برادری اس حقیقت سے دکھی ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر جب سنگت گربانی پڑھ رہی تھی تو مسلح پولیس کو اسالٹ رائفلوں اور کھلی اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ گرودوارہ اکال بنگا صاحب میں داخل ہونے کا حکم کیوں دیا ؟ انہوں نے کہا کہ مان جوابدہ ہیں کہ انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کا سہارا کیوں لیا حالانکہ اس طرح کے فوجی آپریشن کے لئے کوئی امن کو خراب نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی کوئی اشتعال انگیزی کی گئی تھی۔